نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے کہا ہے اس نے پہلگام حملہ کیس میں پاکستان میں موجود کالعدم لشکرِ طیبہ اور اس کی مبینہ ذیلی تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ اور بانی حافظ سعید کے خلاف ضمنی چارج شیٹ فائل کر دی ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل( اے این آئی) نے تحقیقاتی ایجنسی کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے چارج شیٹ میں حافظ سعید پر انڈیا کے خلاف جنگ شروع کرنے اور سرحد پار سے سازش تیار کرنے سے متعلق تعزیری دفعات بھی شامل کی گئی ہیں