فیض حمید اور مزید شخصیات کو جلد چارج شیٹ کیا جائے گا:راناثنا اللہ

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم  کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ  نے کہا ہے  کہ وفاقی وزیرداخلہ مسحن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا رابطہ ہے، یہ اچھا ہے، اس کے ذریعے بات کرنی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کا بھی  وزیرداخلہ سے رابطہ تھا۔  ہم نے ہمیشہ اس کو سراہا، سانحہ 9 مئی ریاست اور عسکری ادارے پر حملہ تھا جسے نہ معاف کیا جائے گا اور نہ ہی بھلایا جائے گا، اس معاملے میں سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید اور مزید کچھ شخصیات کو بھی جلد چارج شیٹ کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرے صاحب آگئے،وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا