اسلام آباد( آ ئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ لگنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی۔انہوں نے کہا حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کریں گے،حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کاحتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔