غزہ (آن لائن)اسرائیلی دفاعی افواج نے تصدیق کی ہے کہ ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ترجمان کے مطابق، 19 سالہ کارپورل یائیر ایلیاہو، جو اسرائیلی فوج کے شمالی بریگیڈ کا جنگی انجینئر تھا، غزہ کے علاقے بیت حنون میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج نے فوجی کی ہلاکت کی وجہ جھڑپ نہیں بتائی۔