اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کی فوجی افسران کی تقرریوں پر عوامی سطح پر جھڑپ

تل ابیب(آئی این پی )صہیونی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز اور اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر میں فوج کے سینئر افسران کی ترقیوں اور تقرریوں کے اجلاس کے معاملے پر عوامی سطح پر جھڑپ ہوئی ہے۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کی جانب سے فوجی افسران کی تقرریوں کے اعلان سے پہلے ہی ترقی پانے والے افسران کی فہرست میڈیا کو لیک ہوگئی، جس پر اسرائیل کاٹز نے فوجی سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ زمیر کی جانب سے یہ اجلاس وزیرِ دفاع کی ہدایت کے برعکس، بغیر پیشگی ہم آہنگی اور اتفاق کے، اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منعقد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا لیک ہونے والے ناموں یا تقرریوں پر بات کرنے یا انہیں منظور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں