مقبوضہ کشمیر:اودھمپور میں جھڑپ ‘ بھارتی فوجی ہلاک، تین زخمی

 بھارتی فوج  کاوادی بھر میں سرچ آپریشن اور کریک ڈائون،  3,190 کشمیر ی گرفتار
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا اہلکار لانس حوالدار بلدیو چاند تھا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔ اگست میں کولگام کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران بھی تین بھارتی فوجی مارے گئے اور 14 شدید زخمی ہوئے تھے