کوسوو(آئی این پی ) کوسوو میں کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ایریانیٹ کوچی نامی وکیل نے پارلیمنٹ کے احاطے پر چار گدھوں کو لا کھڑا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کوچی کو گدھوں کو اسمبلی کی عمارت میں داخل کرنے سے روکا گیا، اس جانوروں کی موجودگی سے کوچی کا احتجاج مزید نمایاں ہوا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکیل کوچی نے کہا کہ ان کا مقصد تقسیم نہیں، بل کہ اتحاد کو فروغ دینا ہے۔