گدھوں کا گوشت چین کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) گدھوں کا گوشت چین کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی بریڈنگ کیلئے سازگار ماحول موجود ہیں، گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاوس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، گدھوں کے گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔