غزہ میں اسرائیلی مظالم سے 48نامور تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں(نمائندہ خصوصی یو این کا انکشاف)

اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور آئی ٹی سیکٹر کے ادارے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل،رپورٹ جاری
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فرانسسکا البانیز نے غزہ نسل کشی پر اسرائیل کو عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت نامی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور آئی ٹی سیکٹر کے ادارے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اپنی رپورٹ میں فرانسسکا نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، مالی تعلقات ختم کرنے اور اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے