ملک بھر میں صرف 11 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں،فافن

سندھ میونسپل کچرا اٹھانے میں سرفہرست، مگرشرح 28 سے کم ہو کر 16 فیصدہوگئی
پنجاب میونسپل کی جانب سے کچرا اٹھا نے کی سہولت صرف 12 فیصد گھرانوں تک محدود
 ،کے پی میں میں صرف 6 فیصد گھرانوں کو بلدیاتی کچرا اٹھانے کی سہولت ،،سروے رپورٹ 
اسلام آباد(آ ئی این پی )پاکستان میں بلدیاتی ادارے صرف 11فیصد گھرانوں کاکچرا اٹھاتے ہیں،یہ بات فافن کی ملک میں صفائی سہولیات سے متعلق سروے رپورٹ برائے 2024-25میں کہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2018-19میں کچرا ا ٹھانے کی شرح کے20 فیصد تھی مزیدکم ہوکر11فیصد رہ گئی،مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی سے صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے،آئین کا آرٹیکل 9 ایشہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کا حق دیتا ہے۔سروے کے مطابق شہروں میں معیاری صفائی کیلئے 75 فیصدکچراجمع کیاجانا ضروری ہے،سندھ میونسپل کچرا اٹھانے میں سرفہرست، مگرشرح 28 سے کم ہو کر 16 فیصدہوگئی،پنجاب میونسپل کی جانب سے کچرا اٹھا نے کی سہولت صرف 12 فیصد گھرانوں تک محدود ہے۔فافن کے مطابق گزشتہ سروے میں پنجاب میونسپل میں 20 فیصدگھرانوں کوسہولت حاصل تھی، خیبرپختونخوا میونسپل میں صرف 6 فیصد گھرانوں کو بلدیاتی کچرا اٹھانے کی سہولت ہے،بلوچستان میونسپل میں صورتحال تشویشناک،صرف 1 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی اداریاٹھاتے ہیں۔