لاہور میںمرکزی جلوس کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ،وفاقی وزیز داخلہ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
پورے ملک میں 4836 جلوس نکالے گئے جبکہ 5480 مجالس ہوئی،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،، اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں حضرت امام حسین کی قربانیوں کا ذکر اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، عزاداروں کی جانب سے غم حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برا?مد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے جو امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔تاریخی نثار حویلی سے نکلنے والے عاشورہ کے جلوس میں شامل عزادار ماتم داری اور نوحہ خوانی سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھ شہدا کو پرسہ دے رہے ہیں، شرکا نے امام حسین اور ان کے رفقا کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نثار حویلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ کربلاگا مے شا ہ اختتام پذیرہوگیا ایس ایس پی ٹریفک سٹی زون نوید ارشاد جلوس کی مکمل سپرویڑن کی 2ڈویڑنل ایس پیز ،6 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز ، 600 سے زائد وارڈنز تعینات، 9فورک لفٹرز اور 2 بریک ڈاونز بھی مختلف جگہوں پر تعینات تھے تمام دفتری و لائسنسنگ سٹاف کی اضافی نفری بھی جلوس کے مختلف راستوں پر تعینات تھی سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول روم قائم،ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روٹ کلیئر رکھا جائیگاسی ٹی او لاہور نیبزرگ زائرین کیلئے انٹری پوائنٹس پر وہیل چیئرز مہیا کرنے کا حکم بھی دیا، جلوس کے راستوں پر کوئی گاڑی،موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائیگی،زائرین گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پارکنگ کرسکتیہیں میلاد چوک پارکنگ ، موچی گیٹ پارکنگ ،داتا دربار آئی ہسپتال میں گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں، زائرین اکبری گیٹ پارکنگ ، گریٹر اقبال پارک پر پارکنگ کرسکتے ہیں۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں، شاہدرہ سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے سٹیشن بھجوایا جارہاملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے بندروڈ کی طرف بجھوائی گئی، فیروز پور روڈ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک چوبرجی سے موڑ سمن آباد، گلشن راوی، بند روڈ جاسکتی۔بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل ڈائیورشن تھی ۔کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برا?مد ہو ا، ا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیرہوا۔راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے بر آمد ہوا ۔ملتان میں استاد اور شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 100 سے زائد جلوس برا?مد ہوگئے ۔پشاور میں یوم عاشور کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ سید رضوی شاہ سے برآمد ہو امام بارگاہ آغا مصطفے شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برا?مد ہوا، اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی وزارت داخلہ کے مطابق یوم عاشور پر پورے ملک میں 4836 جلوس نکالے گئے جبکہ 5480 مجالس ہوئی، 1301 علاقے انتہائی حساس قرار دیے گئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا مرکزی مانیٹرنگ سیل کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کر رہے، اسلام آباد میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کا صوبائی حکومتوں کے کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ ہے اور اطلاعات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے ۔