سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مذاکرات کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن نے رابطہ نہیں کیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی تھی اور حکومتی وفد بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے، غیر منتخب رہنماؤں سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔ اپوزیشن رضا مند ہوئی تو سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلائیں گے۔