ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا نام ’روښانه قبائل‘ ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا نام ’روښانه قبائل‘ ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا نام ’روښانه قبائل‘ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کی تیاری پر غور کیا گیا، جس کے مطابق پیکج کا حجم ایک ہزار ارب روپے ہوگا اور سرمایہ کاری چھ تھیمیٹک ایریاز میں کی جائے گی۔

سہیل آفریدی کے مطابق پیکج میں درج ذیل اقدامات شامل ہوں گے:

بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور روزگار میں سرمایہ کاری
قبائل میڈیکل کالج اور انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کے قیام
ڈیجیٹل سیٹیرز، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کا قیام
ہر ضم ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز
اسکولوں اور صحت مراکز کی سولرائزیشن
یتیم خانے، پناہ گاہیں اور ریسکیو اسٹیشنز
1245 پرائمری اسکولوں کا قیام اور ساڑھے 11 ہزار اساتذہ کی بھرتی
موجودہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پیکج ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، کھیل، روزگار اور بنیادی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے جامع منصوبہ ہے، جس سے مقامی آبادی کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔