بورے والا کے علاقے چنوں موڑ کے قریب ادھار کی رقم 500 روپے واپس لینے کے تنازع پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں نوجوان ارسلان (سکنہ ظفر کالونی) کو دو افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں ہوا۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے مقتول کی لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی۔تھانہ صدر کے حکام نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے علاقے کے عینی شاہدین سے بیانات بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ مقدمے میں جلد گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔واقعے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور مقامی لوگ حکام سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔