لاہور: بادامی باغ میں 60 ہزار روپے کے قرض کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی اور قرض کی رقم واپس مانگنے کے تنازع پر پیش آیا۔ زخمی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو اختلافات اور قرض کی رقم کا تنازع سامنے آیا ہے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔