شہریوں کی پریشانی کا سبب بننے والا دو رکنی میٹر چور گینگ گرفتار

 ملزمان کے قبضے سے 51 چوری شدہ میٹر، تاریں اور دیگر آلات برآمد: ایس پی بلال احمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عوام الناس کی پریشانی کا سبب بننے والے دو رکنی میٹر چور گینگ کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان معصوم شہریوں کے بجلی کے میٹر چوری کر کے مہنگے داموں فروخت کرتے اور غیر قانونی طور پر آگے میٹر نصب کرتے  ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شاد باغ کے مختلف علاقوں سے مسلسل میٹر چوری کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر  پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 51 چوری شدہ میٹر، تاریں اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان نعیم اور نعمان لاہور کے مختلف علاقوں میں میٹر چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ گینگ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں تک بھی پہنچا جا سکے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاد باغ زاہد حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح بلا امتیاز جاری رہیں گی۔