میٹنگ کے دوران سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا:ایس پی
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن ہیڈکوارٹرز میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کی۔میٹنگ میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں مقیم تمام چینی باشندوں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاترجمان کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن ہیڈکوارٹرز کی جانب سے مقرر فوکل پرسن نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو موجودہ سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ایس پی شہربانو نقوی نے میٹنگ میں شریک فوکل پرسنز سے سکیورٹی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، جس پر شرکاء نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق دفتر ایس پی ماڈل ٹاؤن سے فوکل پرسن نے شرکاء کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اور مناسب ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ چینی تنصیبات اور چینی رہائشیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔