چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر) چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چینی شہریوں اوردیگر غیر ملکیوں کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا ء￿  کے عمل پر پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تا کہ حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکیاجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) ذیشان رضا اورایس ایس پی(انویسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی(آپریشنز)توقیر محمد نعیم اور تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی