بھارت میں پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

نئی دہلی(آئی این پی)     بھارت میں پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست  چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران ایک زندہ چوزا حلق میں بند پایا گیا، جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق آنند یادو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آنے لگے اور وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے کر جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔