اسلام آباد دھماکہ: پوسٹ مارٹم کے بعد 7 لاشیں ورثا ء کے حوالے

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد  کچہری میں ہونے والے خودکش  حملے میں جاں بحق 7  افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد  میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن  میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے اور تاحال 2 کی شناخت نہیں ہوسکی