نوجوان کو گھر بلا کر تشددکانشانہ بناڈالا

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقے میں نوجوان کو بہانے سے گھر بلا کر تشددکانشانہ بناڈالا۔ ریلوے پھاٹک کے قریب رہائش پذیر علی نے اپنی بیٹی کے ذریعے احمد نامی نوجوان کو گھر بلاکرتشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی اور نوجوان کی دوستی تھی۔ والد کو اس کا علم ہوا تو اس نے نوجوان کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بلاکر پیٹ ڈالا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔