دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج

دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج

سری لنکا کے شہر دمبولا میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے مضبوط اور اچھی ٹیم کے ساتھ آئے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی بہترین پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔گزشتہ تین روز سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، تاہم میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کا دمبولا میں پہلا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔