چین کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کے یک طرفہ، غیر قانونی اور تسلط پسند اقدامات پر سخت مذمت

    اقوام متحدہ (یواین پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے عارضی نمائندے سن لینے وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ امریکہ کے یکطرفہ، غیر قانونی اور غنڈہ گردی کے اقدامات حیران کن ہیں اور چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔سن لے نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں، ناکہ بندیوں اور طاقت کی دھمکیوں کے بارے میں بارہا سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سلامتی کونسل کے دو ہنگامی اجلاس بلائے گئے جن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتو نیو گوتریس، سلامتی کونسل کے ارکان کی اکثریت،  اور علاقائی اور غیر علاقائی ممالک نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری، تنازعات کے پرامن حل، کشیدہ صورتحال میں کمی  اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے پر زور دیا