پاکستان ریلویز نے اپ گریڈڈنارووال ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے افسران کے ہمراہ افتتاح کیا
 لاہور(یواین پی)پاکستان ریلویز نے اپ گریڈڈنارووال ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا ،لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔ڈی ایس ریلوے نے اپ گریڈڈ ٹرین کی مختلف کوچوں کا بھی معائنہ کیا اورمسافروں سے سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن سے نارووال مسافر ٹرین بروقت صبح 7 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوئی جوبادامی باغ، شاہدرہ باغ، کالا خطائی، نارنگ، میتھہ سوجا، بدوملی، رعیہ خاص، پیجووالی اسٹاپ کرتی  ہوئی صبح 10 بجکر 5 منٹ پر نارووال پہنچی ۔اسی طرح مذکورہ ٹرین نارووال سے شام 5 بجے روانہ ہو کر پیجووالی، رعیہ خاص، بدوملی، میتھہ سوجا، نارنگ، کالا خطائی، شاہدرہ باغ اور بادامی باغ اسٹاپ کرتی ہوئی رات 7 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لاہور سے نارووال ٹرین کا دورانیہ 2 گھنٹے 40 منٹ رکھا گیا ہے۔نارووال پسنجر میں 10 خوبصورت مسافر کوچز لگائی گئی ہیں۔