پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری

 لاہور (آئی این پی )ملک بھر میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول پر روانہ اور پہنچ رہی ہیں۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا بعض ذرائع سے چلنے والی اطلاعات کہ کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور سمیت تمام ریلوے سٹیشنوں سے ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔