سی ای او ریلویز آج ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کرینگے

لاہور ( خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو افسر ریلویز عامر بلوچ آج بروز پیر صبح 6 بجکر 40 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پر لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کرینگے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق نیا ریک جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس سے مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ سی ای اوریلوے کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، مزید ٹرینوں میں بھی جدید ریک متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔