محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کردیا

کوئٹہ(آئی این پی )محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کیا گیا ہے جو   پشاورکیلئے  روانہ ہوئی۔اس کے علاوہ چمن کیلئے  پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی   اور ٹرین چمن کیلئے   روانہ  ہوگئی ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔