شہزاد اقبال پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ۵۲ سالہ طویل ریگولیٹری اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے شہزاد اقبال کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں ممبر(گیس) مقرر کر دیا ہے۔مسٹر شہزاد اقبال پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ۵۲ سالہ طویل ریگولیٹری اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ اس تقرری سے قبل وہ اوگرا میں سینئر قیادتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے گیس کی ترسیل و تقسیم، ٹیرف کے تعین، ان اکاؤنٹڈ فار گیس، صارفین کے تحفظ اور گیس یوٹیلیٹیز سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی جیسے اہم امور کی نگرانی کی