وفاقی حکومت نے نیپرا میں نئے ممبر قانون کی تعیناتی کر دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے نیپرا میں نئے ممبر قانون کی تعیناتی کر دی ہے اورغلام اللہ شیخ نیپرا کے ممبر قانون مقررکئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام اللہ شیخ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔غلام اللہ شیخ کی تعیناتی ایم پی ون سکیل میں 3 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے ۔