اسلام آباد(آئی ا ین پی )وفاقی حکومت نے امینہ احمد کونیپرا میں ممبر (ٹیرف اینڈ فنانس) مقرر کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امینہ احمد کی نیپرا میں بطور ممبر تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امینہ احمد 6 فروری 2026 سے نیپرا میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔