لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

بیروت(آئی این پی )لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آنے والے پارلیمانی انتخات میں حصہ لے گی، انتخابات اسی سال مئی میں متوقع ہیں۔ عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق سعد حریری نے یہ اعلان اپنے والد کی اکیسویں برسی کے سلسلے میں اپنی جماعت دی فیوچر موومنٹ کے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، یہ اجتماع رفیق الحریری کے مزار کے قریب شہدا سکوائر پر منعقد کیا گیا، خیال رہے کہ سعد حریری متحدہ عرب امارات سے بیروت واپس آئے ہیں