اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف 2014 کے دھرنے سے متعلق کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ہونے کیوجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیسز پر سماعت کی،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں شہادتیں طلب کر تے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔