لیوی سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہمی کیلئے بجلی سستی کرنے نیا منصوبہ تیار کیاہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس لیوی سے حاصل ہونے والا فائدہ بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کے تحت نافذ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کی جائے گی۔منصوبے کے تحت صارفین کو بجلی کا ریلیف ماہانہ بنیادوں پر دیا جائے گا، جبکہ لیوی کی رقم کا فائدہ دو ماہ کے وقفے سے منتقل کرنے کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے