محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا

 محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔رویّت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے، جس میں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب تصور کی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کی بدولت چاند کو ایک گھنٹے تک با آسانی دیکھا جا سکے گا۔ اس بنیاد پر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 30 مارچ کو چاند نظر آ جائے گا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔تاہم، ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اپنی حکمت عملی کے تحت چاند دیکھنے کے بعد عید کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔