ہنی ٹریپ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی

لاہور( کرائم رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ٹرائل کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کے وکلا کے اعتراضات کے باعث پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔