لاہور(عدالتی رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس پر سماعت ہوئی۔عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔جج ارشد جاوید نے مدعی خلیل الرحمٰن قمر کو 3 مارچ کو طلب کر لیا۔ عدالت میں ملزمہ آمنہ عروج سمیت 12 کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا۔