سابق کرنل پیش ،بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور(  کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرنل نثار علی شہزاد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مغوی کے پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کیلئے گزشتہ روز تک مہلت دے رکھی تھی۔