لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے شہری مختار احمد کو ممکنہ پولیس مقابلے میں مارنے سے روکنے اور بازیاب کرنے کے متعلق درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار الفت بی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ چوں کہ متعلقہ شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اس لیے بازیابی کی درخواست غیر ضروری ہے، عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا۔