پی ٹی آئی گجرات کے رہنما کے والد کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی گجرات کے رہنما کے والد کی بازیابی کی درخواست سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔ جسٹس وحید خان نے راجہ زین کی درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مغوی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے،عدالت مغوی کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔