سابق وزیراعلی خالد خورشید کی بازیابی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(آئی این پی ) سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں پولیس کو ان کی بازیابی اور اسپیکر ہائو س کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست خالد خورشید کے بیٹے حنیف اللہ نے ایڈووکیٹ سجاد محسود کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد سابق وزیراعلی گلگت بلتستان ہیں اور انہیں نامعلوم افراد اسپیکر ہائوس سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا، جبکہ پولیس واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے سے کترا رہی ہے