برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے کا حملہ، سرجری کے بعد خوشی کا اظہار

برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے کا حملہ، سرجری کے بعد خوشی کا اظہار

برازیلین ماڈل جولیانا آئسن، جو اپنے کتے پالنے کے شوق کے لیے مشہور ہیں، نے نیو ایئر نائٹ پر میکسیکو سٹی میں ایک خوفناک واقعہ کا سامنا کیا۔

 یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ان کے کتے نے ان کی ناک پر کاٹ لیا۔ فوراً بعد میں جولیانا کو فوی اینجلس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔سریری کے دوران ماڈل کی ناک پر موجود بیکٹیریا کو ختم کیا گیا اور اسے ایک نئی شکل دی گئی۔ جولیانا آئسن نے انسٹاگرام پر اپنی سرجری کے بعد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی ناک پر کوئی نشان نہیں رہے گا، جو کہ ایک خوشخبری تھی۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سرجن نے سرجری کے بعد انہیں بتایا کہ انہیں برازیل میں مزید کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی، اور ان کی ناک کی شکل بہتر ہو جائے گی۔جولیانا آئسن نے عالمی توجہ اس وقت حاصل کی تھی جب 2015 میں انہوں نے برازیل کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کیا تھا۔