اسلام آباد: 12 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد: 12 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں 12 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 12 سالہ اقبال پاؤں پھسلنے کی وجہ سے برساتی نالے میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش نکال لی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔