لندن: صدر پاکستان آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔
ان کے لندن پہنچنے کی تصدیق ذرائع نے کی ہے، اور بتایا ہے کہ وہ اس دوران مختلف میڈیکل چیک اپس کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق، صدر زرداری لندن میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، مگر مختلف وفود سے ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں، اور ان کی آمد کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔صدر زرداری کے دورے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ ان کا طویل عرصہ بعد برطانیہ کا دورہ ہے، اور مختلف سیاسی و طبی امور پر غور و خوض کا امکان ہے۔