میکسیکو میںبار پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک ،5زخمی

 شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی‘پہلے بھی2واقعات ہو چکے ہیں
میکسیکوسٹی (آئی این پی )شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔واضح رہے میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔