جنوبی افریقا: منی بس اور پک اپ میں تصادم، 15 افراد ہلاک،5زخمی

 کیپ ٹائون کے نواحی علاقے میں ہونیوالے حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے

 کیپ ٹائون (آئی این پی )جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون کے نواحی علاقے میں ایک منی بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں 2023 میں ٹریفک حادثات میں 11 ہزار 8 سو لوگ جان سے گئے تھے۔