یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں
کابل (آئی این پی )افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی( 9 ایم 135 )گائیڈڈ میزائل فعال کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے