ایران اسرائیل پرپہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل داغ دیا

 تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل داغ دیے ۔یہ میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔