ایران اور سعودی عرب تعلقات میں پیش رفت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: عباس عراقچی

 تہران(آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب تعلقات میں پیشرفت مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہی ہے۔ایرانی وزیرخارجہ  نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی بڑی کامیابی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔