مذاکرات کیلئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں:بیرسٹر گوہر

پاکستان کا مفاد سب سے عزیز ہے،امریکہ نے  پابندیاں عائد کی ہیں  ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا
اسلام آباد(آ ئی این پی ) چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے  امریکہ کی جانب سے پاکستان کے  جوہری یلسٹک میزائل پروگرام ب  پر  پابندی کا علم نہیں ہے، اس کو مطالعہ کرنے کے بعد میڈیا کو جواب دوں گا۔پاکستان کا مفاد سب سے عزیز ہے،امریکہ نے اگر پابندیاں عائد کی ہیں تو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں اس پر حکومت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم 47 والی حکومت ملک میں چل رہی ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کے استحکام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ سول نافرمانی تحریک پر کیا ہوا ؟انہوں نے کہا کہ مذاکرات چل رہے ہیں،ہم مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں