ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ‘برادر ملک سمجھتا ہے: عباس عراقچی

ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کیخلاف ہیں جونہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا:وزیرخارجہ
تہران (آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں۔جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا۔عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کا خطے سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔